Sunday, May 12, 2024

غنڈوں کے ہاتھوں تذلیل برداشت نہیں کریں گے ، حساب لیں گے ، مریم نواز

غنڈوں کے ہاتھوں تذلیل برداشت نہیں کریں گے ، حساب لیں گے ، مریم نواز
March 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز کا کہنا ہے غنڈوں کے ہاتھوں تذلیل برداشت نہیں کریں گے ، حساب لیں گے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کل جو کچھ ہوا وہ ن لیگ پر قرض ہے۔ لیگی رہنماؤں سے جو سلوک ہوا۔ اس کا حساب دینا پڑے گا۔ ن لیگ اپنا قرض اتارنا اچھی طرح جانتی ہے۔ دھونس، غنڈہ گردی اور ارکان کو محبوس بنا کر اعتماد کا ووٹ لیا گیا۔ عمران خان کا وقت پورا ہو چکا۔ نون لیگ چھوٹی نہیں، بڑی ریس کا گھوڑا ہے۔ پنجاب میں نئی حکومت آئی تو نون لیگ کی ہو گی۔ انہوں نے کہا مفتاح اسماعیل کو این اے دو سو انچاس سے امیدوار نامزد کر دیا۔