Friday, April 26, 2024

غلطیاں ہر کوئی کرتا ہے ، مجھ سے بھی ہو گئی ، محمد آصف

غلطیاں ہر کوئی کرتا ہے ، مجھ سے بھی ہو گئی ، محمد آصف
May 4, 2020

لاہور  ( 92 نیوز) کرکٹر محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہر کوئی غلطیاں کرتا ہے ، مجھے سے بھی ہو گئی ، اپنے کیرئیر کو اچھے انداز میں ختم کرنا چاہتا تھا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

  پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد آصف کا انٹرویو میں کہنا ہے کہ میں نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، میں اسی کے بارے میں سوچنا پسند کرتا ہوں ،میری خواہش تھی کہ کیرئیر کا اختتام اچھے  طریقے سے کرتا لیکن مجھے اس پر افسوس ہے۔

فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ ہر کوئی زندگی میں غلطیاں کرتا ہے اور مجھ سے بھی غلطی ہوئی،مجھ سے پہلے اور بعد میں بھی کھلاڑی فکسنگ میں ملوث رہے ،مجھ سے پہلے والے کھلاڑی پی سی بی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

محمد آصف نے کہافکسنگ میں ملوث ہونے والوں کو دوسرا موقع دیا گیا،لیکن کچھ کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کیا گیا ، پی سی بی نے مجھے کبھی بھی بچانے کی کوشش نہیں کی حالانکہ ہرکوئی میری بولنگ کی تعریف کرتاتھا۔

محمد آصف نے کہا محمد عامر کو ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑنا چاہیے تھی  ٹیم کو اس کی ضرورت  تھی۔