Sunday, September 8, 2024

غلطی سے کی گئی ای میل ٹیکنیکل ایرر ہوسکتا ہے : فاروق ستار

غلطی سے کی گئی ای میل ٹیکنیکل ایرر ہوسکتا ہے : فاروق ستار
August 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے بھارتی ہائی کمشنر سے مدد مانگنے والے خط کی تردید کر دی کہتے ہیں کہ اگر غلطی سے کوئی ای میل چلی گئی ہے تو وہ ٹیکنیکل ایرر ہو سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے بھارتی ہائی کمشنر کو مدد کے لیے کوئی خط نہیں لکھا۔ انہوں نے کہا کہ سفارتخانوں کو بھیجی گئی ای میل میں بھارتی ہائی کمشنر کا ای میل بھی ہو سکتا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر کو دانستہ کوئی خط نہیں لکھا۔ ای میل بھیجنے میں ٹیکنیکل ایرر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف تحریک واپس لے کر ایوان کو آزمائش سے بچایا ہے۔ تحریک انصاف کو اپنا رویہ بدلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے پر غداری کا الزام لگانا ترک کرنا چاہیے ماضی میں بھی الزام بہتان ثابت ہوئے۔