Wednesday, April 24, 2024

غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنے والی دو بہنیں وطن واپس پہنچ گئیں

غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنے والی دو بہنیں وطن واپس پہنچ گئیں
December 7, 2020

لاہور (92 نیوز) غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنے والی دو بہنیں وطن واپس پہنچ گئیں۔ بھارتی حکام نے ثنا اور لائبہ کو تتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر پاکستان کے حوالے کیا۔

آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور کی دو بہنوں کو کنٹرول لائن پار کرنے پر بھارتی فورسز نے گرفتار کر لیا تھا۔ دونوں بہنوں کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور سے ہے۔