Tuesday, May 7, 2024

غلط بیانی پر ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ کیا گیا، آئی جی پنجاب کا موقف سامنےآگیا

غلط بیانی پر ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ کیا گیا، آئی جی پنجاب کا موقف سامنےآگیا
August 27, 2018
لاہور( 92 نیوز) ڈی پی او پاکپتن کے تبادلےپر آئی جی پنجاب کا موقف بھی سامنے آ گیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بدتمیزی کے واقعہ پر ڈی پی او نے باربار غلط بیانی سے کام لیا ۔غیر ذمہ دارانہ رویے پر رضوان عمر کا تبادلہ کیا گیا ،مس کنڈکٹ اور سینئرز کو مس گائیڈ کرنے والے افسران اور اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام  کاکہنا ہے کسی دباؤ پر نہیں بلکہ واقعہ کے متعلق غلط بیانی پر ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ کیا گیا ، شہری سے پولیس اہلکاروں کی بد تمیزی کے واقعہ پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے بار بار غلط بیانی سے کام لیا ۔ غلط بیانی ، ٹرانسفرآرڈر کو غلط رنگ دینے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر آئی جی پنجاب نے رضوان عمر گوندل کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔ اس سے پہلے میڈیا پر خاور مانیکا  سے بدتمیزی  پر انکے   تبادلے کی خبر چلی تھی، آئی جی کاکہنا ہے کہ مِس کنڈکٹ اور سینئر ز کو مِس گائیڈ کرنے والے افسراور اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔