Friday, April 19, 2024

غلام قادر تھیبو فارغ ،مشتاق مہر ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات

غلام قادر تھیبو فارغ ،مشتاق مہر ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات
July 17, 2015
کراچی(92نیوز)وزیر اعلی سندھ کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ کر دی گئی ہے ۔ ۔ ایڈیشنل آئی جی  سمیت کئی اہم عہدوں سے افسروں کو ہٹادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ہاوس میں ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کی۔جس میں صوبائی وزیر بلدیات، صوبائی وزیر خزانہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کو انکے عہدے سے ہٹادیا گیا انکی جگہ مشتاق مہر کو ایڈیشنل ائی جی کراچی تعینات کردیا گیا۔ جبکہ ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جرنل منظور قادر کاکا ،سیکریٹری کوآپریشن شاذر شمعون اور ایڈمنسٹریٹر ثاقب سومرو کو بھی انکے عہدوں سے ہٹادیا گیا۔