Tuesday, April 23, 2024

غلام قادر تھیبو ایک سال تک کراچی کے آیڈیشنل آئی جی رہے ،افسران کو فراخ دلی سی انعامات دینے پر شہرت پائی

غلام قادر تھیبو ایک سال تک کراچی کے آیڈیشنل آئی جی رہے ،افسران کو فراخ دلی سی انعامات دینے پر شہرت پائی
July 17, 2015
کراچی(92نیوز)سابق ایڈشنل آئی جی غلام قادر تھیبو ایک سال تک عہدے پر تعینات رہے۔ افسران کو  فراخ دلی سے انعامات دینے پر خوب شہرت پائی۔ جون 2014 میں گریڈ 20 کے افسر شاہد حیات کو سپریم کورٹ کے احکامات پر ہٹانے کے بعد غلام قادر تھیبو کو کراچی پولیس کی کمان دی گئی۔جس  کے بعد غلام قادر تھیبو کے پاس دو چارج ہوئے۔غلام قادر کراچی پولیس چیف بنے تو ٹریفک  پولیس کے سربراہ بھی تھے دس ماہ تک کراچی پولیس اور ٹریفک کی سربراہی کی ،غلام قادر تھیبو شوقین اور خوش مزاج افسر کی حیثیت سے مشہور تھے۔ غلام قادر تھیبو نے کراچی پولیس کے ہر اس پولیس افسر کو انعام سے نوازا جس نے جرائم  کے تدارک کے لیئے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن ساتھ ہی  کسی کی شکایت ملنے پر افسر کو گھر بھیجنے میں دیر نہ لگائی۔ غلام قادر تھیبو کی تعیناتی کے بعد شہر میں ٹارگٹ کلنگ وارداتوں میں واضح کمی ہوئی۔