Saturday, April 20, 2024

غلام رسول عرف چھو ٹو سمیت 20 ملزمان کو 18، 18 بار سزائے موت کا حکم

غلام رسول عرف چھو ٹو سمیت 20 ملزمان کو 18، 18 بار سزائے موت کا حکم
March 12, 2019
 ملتان (92 نیوز) ملتان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چھوٹو گینگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا۔ غلام رسول عرف چھوٹو اور اس کے بھائی پیارا سمیت بیس ملزمان کو اٹھارہ اٹھارہ مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے لیے خوف کی علامت سمجھا جانے والے چھوٹو گینگ  کے خلاف  انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 نے فیصلہ سنا دیا۔ غلام رسول عرف چھوٹو اور اس کے بھائی پیارا سمیت بیس ملزمان کو اٹھارہ اٹھارہ مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا۔ اٹھارہ سال سے کم عمر دو ملزمان کو انیس انیس مرتبہ عمر کی قید کی سزا کا فیصلہ سنایا۔ جج انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 1  ملک خالد محمود نے چھوٹو گینگ کے خلاف فیصلہ سنایا۔ چھوٹو گینگ، سیکھانی گینگ، اندر گینگ، چگوانی گینگ سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو جرم ثابت ہونے تک سزا کا حکم سنایا گیا۔ اپریل 2016 میں چھوٹو گینگ کے خلاف شروع ہونے والے کیس میں 56 گواہان کی شہادتیں ہوئیں۔ تمام مجرمان کی جائیدادوں کی ضبطی کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ ملزمان میں نادر، دین محمد، خالد، اکرام، اسحاق، حاکم، ناصر، ماجد، شہر خان، رشید، بحرام، مجیب الرحمان سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کو کچے کے علاقے مین آپریشن کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔