Saturday, April 20, 2024

غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں یوتھ سمپوزیم کا اہتمام

غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں یوتھ سمپوزیم کا اہتمام
November 24, 2019
صوابی (92 نیوز)صوابی کے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ برائے انجینئرنگ، سائنسزاینڈٹیکنالوجی میں یوتھ سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا ، سمپوزیم میں طلباء و طالبات جہاں دیگرسرگرمیوں سے فیض یاب ہوئے وہاں گلوکار اسرار شاہ نےبھی خوبصورت گیت گا انہیں خوب محظوظ کیا، دیکھتے ہیں صوابی سے مصطفٰی کمال کی رپورٹ۔ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ میں تین روزہ انٹرنیشنل سائنس اور یوتھ میلہ سجا تو ملک کے طول و عرض سے نوجوان صوابی چلے آئے، اس تقریب میں جہاں سائنس سے متعلق مستقبل کے انجینئرز کو آگاہی دی گئی وہاں موسیقی کی محفل بھی سجائی گئی۔ ملک بھر کی مختلف یونویرسٹیز سے آئے ہوئے انجینئرنگ کے طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسی قتریبات میں مختلف اداروں کے نوجوانوں کو آپس میں آئیڈیاز شیئر کرنے کا موقع ملتا ہے جسے وہ خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ میں ہر سال ملک کی بڑی یونیورسٹیوں کو ایسی تقریبات میں مدعو کیا جاتا ہے جس سے طلباء اور طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔