Friday, April 26, 2024

غلاف کعبہ کو ہوا کے دباﺅ سے بچانے کیلئے سونے کے کلپ لگا دیے گئے

غلاف کعبہ کو ہوا کے دباﺅ سے بچانے کیلئے سونے کے کلپ لگا دیے گئے
April 28, 2016
مکہ مکرمہ (92نیوز) خانہ کعبہ کے غلاف کو ہوا کے دباو سے بچانے کےلئے چاروں جانب سونے سے بنے خصوصی کلپ لگا دیے گئے ہیں جو غلاف کعبہ کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ اس کی خوبصورتی کا باعث بھی بنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خانہ کعبہ دنیا بھر کے مسلمانوں کےلئے انتہائی مقدس‘ بابرکت اور اہم مقام ہے جہاں ہر سال پوری دنیا سے ہر نسل، ہر فرقے اور رنگ کے مسلمان اکٹھے ہو کر فریضہ حج ادا کرتے ہیں۔ ویسے تو ہر سال غلاف کعبہ کو تبدیل کیا جاتا ہے لیکن اب اسے ہوا کے دباو سے بچانے کےلئے ایک نیا طریقہ اپنایا گیا ہے۔ غلاف کعبہ کو مضبوطی سے لگانے کے لئے چاروں جانب سونے سے تیار کئے گئے کلپ لگا دئیے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کے ڈائریکٹر سلطان قریشی کے مطابق اس سے قبل یہاں سٹیل سے بنے ہوے رنگ بیس نصب تھے اب جو پرانے ہو چکے تھے۔ سونے سے بنے رنگ بیس خوبصورتی کے ساتھ ساتھ غلاف کعبہ کی مضبوطی کا باعث بھی بنیں گے۔ clip1