Thursday, April 25, 2024

غلاف خانہ کعبہ آج تبدیل کیا جائے گا

غلاف خانہ کعبہ آج تبدیل کیا جائے گا
September 11, 2016
  مکہ مکرمہ(92نیوز)ہر سال کی طرح اس سال بھی آج خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کیا جائے گا۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کا کام نماز فجر کے فوراً بعد شروع ہو گا ۔غلاف کعبہ کی تیاری میں چھو سو ستر  کلو گرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے ایک سو پچاس  کلو گرام دھاگے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  ہر سال نو ذوالحج کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے ۔ تمام فرزندان اسلام اس روح پرور منظر کو دیکھنے کے لئے پورا سال انتظار کرتے ہیں۔ بیت اللہ پر سب سے پہلے غلاف حضرت اسماعیل علیہ السلام نے چڑھایا تھا ۔غلاف کی تیاری کا عمل پورا سال جاری رہتا ہے جبکہ اسے تبدیل کرنے میں چھ گھنٹے لگتے ہیں ۔ غلاف کعبہ کے سینتالیس حصے ہوتے ہیں ہر حصہ چودہ میٹر لمبا اور پچانوے سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے ۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں چھ سو ستر کلو گرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے ایک سو پچاس کلو گرام دھاگے کا استعمال کیا جاتا ہے۔