Wednesday, April 24, 2024

غفلت اور کوتاہی پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور معطل

غفلت اور کوتاہی پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور معطل
April 22, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے غفلت اورکوتاہی پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان کو معطل کر دیا۔ انہیں قانون کے اندر رہتے ہوئے دفاع کاموقع بھی فراہم کیا گیا ہے۔ تین ماہ قبل معطل کیے جانے والے ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر کاشف ممتاز کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے۔ چیئرمین نیب کی ہدایت پر 85 افسروں و ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں سے 23 کو نوکری سے برخاست اور 32 کو معطل کیا گیا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ خود احتسابی ضروری ہے۔ احتساب سب کے لیے کے نعرے پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائیگا۔