Wednesday, May 8, 2024

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ، پیر نورالحق قادری کی بھی شرکت

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ، پیر نورالحق قادری کی بھی شرکت
September 16, 2019
مکہ ( 92 نیوز) مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی ، خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا، وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے بھی غسل کعبہ کی تقریب میں شرکت کی۔ غسل کعبہ کی رسم گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے ادا کی ،نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان، مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدلرحمان السدیس، سعودی عرب میں متعین مسلم سفارتکار، ممتاز علماء، وزرا، کلید بردار کعبہ شریک ہوئے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کعبہ شریف کے اندرداخل ہوکر غسل مبارک میں حصہ  لینے کی سعادت حاصل کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نےپاکستان کی سلامتی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔