Wednesday, April 24, 2024

غسل کعبہ میں استعمال ہونےوالی اشیاکی آن لائن نمائش کا اہتمام

غسل کعبہ میں استعمال ہونےوالی اشیاکی آن لائن نمائش کا اہتمام
September 5, 2020

مکہ مکرمہ ( 92 نیوز) حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب غسل کعبہ  میں استعمال ہونے والی اشیا کی آن لائن نمائش کا اہتمام کیا گیا ، نمائش کا مقصد دنیا بھر میں مقیم اربوں مسلمانوں کی دلی خواہش پوری کرنا ہے۔

دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کی خواہش پر خُدام حرمین شریفین کی جانب سے غسل کعبہ  میں استعمال ہونے والی اشیا کی آن لائن نمائش کا اہتمام کیا گیا۔حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غسل کعبہ میں جتنا سامان استعمال ہوتا ہے وہ سب تانبے کا ہے اور خاص اسی مقصد کے لیے تیار کرایا گیا ہے ، ان میں دس لیٹر والے چار گیلن ہیں اور ہر گیلن میں مخصوص سیال مادہ رکھا جاتا ہے، یہ چار تولہ عود، گلاب کی خوشبو اور عرق گلاب سے معطر آب زمزم پر مشتمل ہوتا ہے۔

غسل کعبہ کیلئے چاندی سے مزین جھاڑو اور دیواروں کی صفائی کیلئے چار برش ہوتے ہیں۔ غسل کے بعد فرش کو خشک کرنے کیلئے کپڑے کے 4 مخصوص ٹکڑے استعمال کیے جاتےہیں،کورونا وبا کے ماحول میں صفائی ستھرائی کیلئے متعدد اشیا کا اضافہ ہوا ہے اور ان کو بھی نمائش کا حصہ بنایا گیا۔

سیکرٹری انتظامیہ نے بتایا کہ اس نمائش کا مقصد مسلمانوں کی دلی خواہش پوری کرنا اور زائرین کو یہ بتاناہے کہ خانہ کعبہ کی صفائی کے حوالے سے اپنا فرض کس انداز میں پورا کررہے ہیں۔