Sunday, May 19, 2024

غزین مری کی 18سال بعد وطن واپسی، کوئٹہ پہنچتے ہی گرفتار

غزین مری کی 18سال بعد وطن واپسی، کوئٹہ پہنچتے ہی گرفتار
September 22, 2017

کوئٹہ (92 نیوز) سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری 18 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد شارجہ سے کوئٹہ پہنچے ۔ جہاں انھیں ساتھیوں کے ہمراہ ائیرپورٹ سے ہی سکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا۔

نوابزادہ گزین مری شارجہ کی پرواز ائیر عربیہ جی 9 ، 563 کے ذریعے کوئٹہ ائیر پورٹ پر پہنچے جہاں احاطے میں ہی انھیں اپنے 8 ساتھیوں کے ہمراہ سکیورٹی فورسز حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔ مری قبیلے کے لوگ ان کے استقبال کے لئے کوئٹہ ائیر پورٹ  کے باہرموجود تھے۔

نوابزادہ گزین مری  جسٹس نواز مری کے قتل میں نامزد ہیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ نوابزادہ گزین مری کی عدالت سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔ اس کے باوجود گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ گزین مری مختلف مقدمات میں نامزد ہیں جن کا ان کو سامنا کرنا پڑے گا۔ نوابزادہ گزین مری ممتاز قبائلی رہنما اور سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے اور صوبائی وزیر نوابزادہ جنگیز مری کے چھوٹے بھائی ہیں۔