Sunday, May 19, 2024

غزہ کی سرحد پر ہفتہ وار احتجاج، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید،8زخمی

غزہ کی سرحد پر ہفتہ وار احتجاج، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید،8زخمی
December 29, 2018
غزہ ( 92 نیوز) اسرائیل کا نہتے فلسطینیوں پرظلم کا سلسلہ نہ رک سکا، غزہ کی سرحد پر ہفتہ وار احتجاج کےدوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سےایک فلسطینی شہید جب کہ  8زخمی ہو گئے ۔ فلسطینی حکام کےمطابق اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 240ہوگئی۔ انتہاپسند اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر رہنے کیلئے زمین  تنگ کردی، فلسطینی حکام کے مطابق پانچ ہزار سے زائد فلسطینی غزہ کی سرحد پر جمع ہوئے اور اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران صیہونی فورسز نے  طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتےفائرنگ شروع کردی ، گولی لگنے سے چھبیس سالہ  کرم فیاض شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے  اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ قبل ازیں گزشتہ ہفتے بھی غزہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 16 سالہ لڑکا شہید کردیا تھا جبکہ بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں صحافی سمیت 25 فلسطینی زخمی بھی ہوئے تھے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کا یہ ہفت روزہ احتجاج تیس مارچ سے جاری ہے، پرامن احتجاج کےدوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالوں کی 221تک پہنچ گئی ہے۔