Monday, September 16, 2024

غزہ کی سرحد پر پُرامن احتجاج کے دوران فائرنگ، شہدا کی تعداد 16 ہو گئی

غزہ کی سرحد پر پُرامن احتجاج کے دوران فائرنگ، شہدا کی تعداد 16 ہو گئی
March 31, 2018

 غزہ (92 نیوز) غزہ کی سرحد پر پُر امن احتجاج کے دوران فائرنگ سے شہدا کی تعداد سولہ ہو گئی ۔ پندرہ سو سے زائد زخمی بھی ہوئے ۔

    اسرائیلی فوج نے فلسطین میں ظلم و بربریت کی نئی مثال کر دی ۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیالیس ویں یوم الارض کی مناسبت سے پورے فلسطین میں احتجاج کیا گیا ۔ یہ دن انیس سو چھہتر سے منایا جارہا ہے جب اسرائیل نے فلسطینیوں کی زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کرتے ہوئے انہیں بے دخل کر دیا تھا ۔

 اس سلسلے میں ہزاروں فلسطینی غزہ کی سرحد پر جمع ہوئے ۔ اس دوران صیہونی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ شروع کر دی ۔

 ربڑ کی گولیاں برسائیں اور ڈرون کے ذریعے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد نوجوان شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ۔

 دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے واقعے کیخلاف یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ۔

 قطر، سعودی عرب، ترکی، کویت ، اردن اور مصر سمیت دیگر ممالک نے اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔