Thursday, April 25, 2024

غزہ کی سرحد پر احتجاج کے دوران فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا شہید

غزہ کی سرحد پر احتجاج کے دوران فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا شہید
July 14, 2018
غزہ (92 نیوز) مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ غزہ کی سرحد پر احتجاج کے دوران فائرنگ سے پندرہ سالہ لڑکا شہید ہو گیا۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی فوجی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں  پندرہ سالہ عثمان دم توڑ گیا۔ اسرائیل نے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا جس سے  ستر سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ فلسطینیوں نے جواب میں اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور ٹائر نذر آتش کیے۔ تیس مارچ سے جاری احتجاج کے نتیجے میں اب تک ایک سو چالیس فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں ۔