Friday, April 26, 2024

غزہ کی سرحد پر احتجاج کے دوران صیہونی فورسز کی فائرنگ ، 2 فلسطینی شہید

غزہ کی سرحد پر احتجاج کے دوران صیہونی فورسز کی فائرنگ ، 2 فلسطینی شہید
December 22, 2018
غزہ (92 نیوز) اسرائیلی فوج کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم جاری ہیں۔ غزہ کی سرحد پر ہفتہ وار احتجاج کے دوران صیہونی فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ سے 2 فلسطینی شہید جبکہ چھیالیس زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق آٹھ ہزار سے زائد فلسطینی ہفتہ وار احتجاج کے سلسلے میں سرحد پر جمع ہوئے اور شدید احتجاج کیا۔ اسرائیلی فورسز نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے  مظاہرین پر گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے شیل برسائے ۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گردن پر گولی لگنے سے سولہ سالہ محمد معین  شہید ہو گیا۔ زخمی ہونے والوں میں دو صحافی اور چار ریسکیو اہلکار شامل ہیں ۔ احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج  نے ایمبولینسز پر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔ تیس مارچ سے جاری ہفتہ وار احتجاج میں اب تک دو سو چھتیس فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔