Wednesday, April 24, 2024

غزہ میں فلسطینیوں کا ہفتہ وار احتجاج، صیہونی فورسز کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید

غزہ میں فلسطینیوں کا ہفتہ وار احتجاج، صیہونی فورسز کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید
October 27, 2018
غزہ ( 92 نیوز) اسرائیلی فورسز کے فلسطینیوں پر بدترین مظالم کا سلسلہ جاری ہے ۔  غزہ میں فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاج پر صیہونی فورسز کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید جبکہ 232زخمی ہو گئے، دوسری طرف اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پٹی پر 80سے زائد فضائی حملے کئے ہیں۔ صیہونی فورسز نے غزہ میں فلسطینیوں  کیلئے زمین تنگ کردی، عالمی طاقتیں اور دیگر عالمی تنظیمیں بھی اسرائیلی جبر پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ مصر کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے بعد فلسطینیوں کی جانب سے سیزفائر کا اعلان کیا گیا لیکن اسرائیل باز نہ آیا۔ غزہ میں فلسطینیوں کی جانب سے ہفتہ وار احتجاج کے دوران صیہونی فوسرز نے پر امن فلسطینیوں پر گولیوں، ربڑ،سٹیل بلٹس اور آنسو گیس کی بارش کردی ، جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید جبکہ 232زخمی ہو گئے۔زخمی ہونیوالوں میں 34بچے اور چار ڈاکٹر  بھی شامل ہیں۔ یہی نہیں اسرائیلی فورسز نے  غزہ پٹی پر زبردست ٖفضائی حملے کرتے ہوئے راکٹس کی بھی بوچھاڑ کردی، اسرائیلی فضائیہ نے80فضائی حملے کیے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق  صیہونی فورسز نے حملوں میں ایک انڈونیشین ہسپتال کی عمارت کو نشانہ بنایا ،تاہم اب تک زخمی یا جانی نقصان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔