Friday, April 26, 2024

غزہ میں بربریت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

غزہ میں بربریت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
May 19, 2018
استنبول (92 نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی مظالم سے متاثر ہونیوالے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ غزہ میں اسرئیلی مظالم کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔ استنبول میں او آئی سی کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فلسطینیوں کے لئے مسلم ممالک کو اقوام متحدہ میں مل کر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں جمعہ کے روز یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا ہے اور ہم القدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اپنی قرار داووں پر عمل در آمد کروائے۔ ہم غزہ میں ہونیوالی بربریت اور ظلم کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کشمیر ی عوام بھی 70سال سے بھارتی ظلم و بربریت کاشکار ہیں ،ہمیں اختلافات بھلا کر اور متحد ہو کر اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے مضبو ط موقف دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کااعادہ کرتا ہے، سلامتی کونسل فلسطین کے بارے میں اپنی قرار دادوں پر عمل کرے۔