Thursday, March 28, 2024

غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے4فلسطینی شہید ،27 زخمی

غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے4فلسطینی شہید ،27 زخمی
October 17, 2015
غزہ (ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے مزید چار فلسطینی شہید ہو گئے۔ صیہونی مظالم کے بعد مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بھی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق غزہ پٹی کی شمالی گزر گاہ میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے چار فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ ستائیس فلسطینی زخمی بھی ہو ئے۔ واقعے کے بعد مغربی کنارے اور غزہ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ امریکا نے خطے کی صورتحال اور کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ جان کیری فریقین سے بات چیت کے لیے جلد مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے۔ امریکی صدر براک اوباما نے مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی رہنما جذباتی بیانات دینے سے اجتناب کریں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی کہا ہے کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔