Friday, April 19, 2024

غزہ ، مختلف پرتشدد کارروائیوں کے دوران 10 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

غزہ ، مختلف پرتشدد کارروائیوں کے دوران 10 فلسطینیوں کو شہید کر دیا
November 13, 2018
غزہ (92 نیوز) نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی سیاہ رات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔ دو روز میں مختلف پرتشدد کارروائیوں کے دوران صیہونی فورسز نے دس معصوم فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ خون آشام صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے تین افراد کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ بمباری کےدوران حماس کے ترجمان الاقصیٰ ٹیلی ویژن اسٹیشن کی عمارت ملبے کے ڈھیر میں  تبدیل ہوگئی۔ بمباری سے قریبی عمارتیں بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی جانب سے فضائی حملے کے بعد جنوبی اسرائیل کے شہر اشک لیون میں راکٹ فائر کیے گئے جس میں دس افراد زخمی ہوئے۔ خان یونس میں گزشتہ روز اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جھڑپ میں سات جنگجو شہید ہوگئے جن میں حماس کے کمانڈر نور برکہ بھی شامل تھے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس جھڑپ میں اسکا ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔ جھڑپ کی اطلاع ملتے ہی پیرس میں موجود صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔