Saturday, April 27, 2024

غزہ ، قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ، پانچ سو سے زائد زخمی

غزہ ، قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ، پانچ سو سے زائد زخمی
April 14, 2018
غزہ (92 نیوز) غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے ۔ ایک  اور فلسطینی شہید جبکہ پانچ سو سے زائد زخمی ہو گئے ۔ تیس مارچ سے جاری مہم سے شہادتیں بڑھ کرچونتیس ہو گئیں۔ اپنی سرزمین کی واپسی مہم کے سلسلے میں فلسطینیوں نے نماز جمعہ کے بعدغزہ میں اسرائیلی سرحد کےقریب احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اورمظاہرین میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ صہیونی فوجیوں نے مظاہرین پر گولیاں برسائیں اورشیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید جبکہ پانچ سواٹھائیس مظاہرین زخمی ہوگئے ۔ فلسطینی محکمہ صحت نے کہا کہ ایک سو بائیس مظاہرین دھاتی گولیاں لگنے جبکہ چار سو چھ آنسو گیس کے شیل لگنے سے زخمی ہوئے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی فوج کے اقدامات کو کھلی جارحیت قرار دیا۔