Wednesday, April 24, 2024

غزہ بارڈر پر احتجاج کے دوران فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 445 زخمی

غزہ بارڈر پر احتجاج کے دوران فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 445 زخمی
April 21, 2018
غزہ (92 نیوز) اسرائیل کی ظالم فوج نے ایک مرتبہ پھر فلسطینیوں پر قیامت ڈھا دی ۔ غزہ کی سرحد کی قریب احتجاج کے دوران فائرنگ سے چار فلسطینی شہید اور چار سو پینتالیس زخمی ہوگئے ۔ خبر ایجنسی کےمطابق گزشتہ روز دس ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کیخلاف غزہ بارڈر پر جمع ہوئے جنہوں نے ٹائر جلا کر سرحد پار متعین اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔ اس دوران اسرائیلی فورسزنے اُن پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں چار فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے ۔ شہدا کی شناخت پندرہ سالہ محمد ابراہیم ایوب، چوبیس سالہ احمد راشد، پچیس سالہ احمد ابو عقیل اور انتیس سالہ سعد عبدالماجد کے نام سے ہوئی۔ براہ راست فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں چار فلسطینی صحافی بھی شامل ہیں ۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق چار ہفتوں سے جاری احتجاج میں شہید ہونے والوں کی تعداد انتالیس ہو چکی ہے جبکہ تین ہزار سے زائد زخمی ہیں۔