Monday, September 16, 2024

غزہ ،اسرائیلی فورسز کے ڈرون حملے میں فلسطینی نوجوان شہید

غزہ ،اسرائیلی فورسز کے ڈرون حملے میں فلسطینی نوجوان شہید
April 5, 2018
غزہ ( 92 نیوز ) غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فورسز کے ڈرون حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا ، ایک ہفتے کے دوان صیہونی بربریت کا نشانہ بننے والے شہدا کی تعداد 21 ہوگئی۔ فلسطینی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے صرف جنوری اور فروری میں 6 معصوم بچوں کو شہید جبکہ 365 کو جیل میں قید کیا ہے۔ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے،غزہ کے سرحدی علاقے میں ہزاروں فلسطینی واپسی مارچ کیلئے جمع ہیں۔ صیہونی فورسز نے فلسطینی مظاہرین پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا ۔ ادھر گزشتہ جمعے کو زخمی ہونے والا ایک نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران ہونے والی شہادتوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب فلسطینی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر فلسطینی شماریاتی مرکز نے خصوصی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق اسرائیلی فوج نے رواں برس کے پہلے دو مہینوں میں چھ فلسطینی بچوں کو شہید جبکہ ساڑھے تین سو سے زائد کو جیل میں قید کیا گیا، جن میں 17 سالہ احد تمیمی بھی شامل ہے۔