Sunday, May 12, 2024

غزہ ، اسرائیلی فورسز کی گولہ باری اور فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید ،چار زخمی

غزہ ، اسرائیلی فورسز کی  گولہ باری  اور فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید ،چار زخمی
January 23, 2019
غزہ ( 92 نیوز) اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی پر گولہ باری اور فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہیداور چار شدید زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فورسز نے ایک بار پھر نہتے فلسطینیوں پرظلم کے پہاڑ توڑ دئیے۔ فضائی حملے اور گولہ باری میں غزہ کی پٹی پر موجود فلسطینی کیمپوں کو ہدف بنایا گیا۔ ترجمان فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونیوالے شخص کی شناخت 24 سالہ محمد ال نباہین کے نام سے کی گئی ہے   ۔ اس سے قبل بھی اسرائیل کی جانب سےشام میں ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنانےکیاچکاہے۔جس کےنتیجے میں 11افراد جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب30 مارچ سے جاری احتجاج کےدوران اب تک 250 فلسطینی شہید اور  26 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔