Wednesday, May 1, 2024

غزہ ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید

غزہ ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید
May 7, 2018
غزہ (92 نیوز) اسرائیلی فوج نے غزہ میں ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید تین فلسطینی شہید کر دئیے۔ تیس مارچ سے جاری احتجاج سے لیکر اب تک شہدا کی تعداد اکاون ہو چکی ہے۔ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ کے شہر خان یونس میں فائرنگ کر کے تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ان میں سے دو کی شناخت بیس سالہ محمد ابو ریدا اور تئیس سالہ عبدالرحمان قدیح کے نام سے ہوئی ہے ۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ تینوں افراد سرحد عبور کر کے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ یہ شہادتیں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب فلسطینیوں کی جانب سے غزہ کی سرحد پر سرائیلی قبضے کیخلاف ہفتہ وار احتجاج کیا جا رہا ہے ۔