Sunday, May 19, 2024

غزہ، اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 61 ہو گئی

غزہ، اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 61 ہو گئی
May 15, 2018
امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ فائرنگ اور گولہ باری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 61 ہوگئی جبکہ 3ہزارسے زائد زخمی ہیں۔ گزشتہ روز امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے خلاف پرامن احتجاج کو اسرائیلی فوج نے ماتم میں بدل دیا  ۔ مظلوم،نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے ایسے ایسے پہاڑ اسرائیل توڑ رہاہے جس سے آسمان کانپ اور زمین لرز اٹھے۔ مرد،عورت بچے بوڑھے ایسا کوئی نہیں تھا جو ان ظالم اسرائیلیوں کی گولیوں کا نشانہ نہ بنا ہو ، جس سے درجنوں شہید اور ہزاروں اسپتال پہنچ گئے ۔ گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے زہریلی گیس کی شیلنگ سے ایک آٹھ ماہ کی شیر خوار پری بھی متاثر ہوئی ، جو آج شہید ہوگئی۔ معصوم پری کی شہادت سے اسپتال میں کہرام مچ گیا ،گود میں اٹھائے اس بچی کے والد کی آنکھیں عالمی برادری سے سوال کررہی تھیں یہ ظلم کب بند ہوگا  ، دنیا اسرائیلی بربریت کے خلاف کب متحد ہوگی۔ اسرائیلی درندگی سے شہید ہونے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیں ،  30 مارچ سے شروع ہونے والی تازہ ترین فلسطینی تحریک میں اب تک 100 کے قریب فلسطینی شہید اور 10 ہزار 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے سانحے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے سفارتخانہ منتقل کرکے امن مذاکرات سے خود کو علیحدہ کردیا۔