Saturday, April 20, 2024

غزل گائیگی کے فروغ کیلئے لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے شام غزل کا انعقاد

غزل گائیگی کے فروغ کیلئے لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے شام غزل کا انعقاد
August 31, 2016
لاہور(92نیوز)غزل گائیکی کے فروغ کیلئے لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے شام غزل کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور گلوکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے اور خوب داد سمیٹی۔ تفصیلات کےمطابق نئی گلوکارہ ایمان علی نے اپنی مدھر آواز سے شام غزل کا آغازکیا اور میڈم نور جہاں کی گائی ہوئی غزلوں کو مہارت سے گا کر بھر پور داد سمیٹی۔ غزل گائیکی میں ممتاز نام رکھنے والے غلام عباس نے مہدی حسن اور اپنی مقبول غزلیں گائیں تو شائقین عش عش کر اٹھے۔ کلاسیکی موسیقی کے سر بکھیرتی اس شام کا خوب صورت اختتام ترنم ناز نے ملکہ ترنم نور جہاں کی سدا بہار غزلیں گا کر کیا۔