Thursday, March 28, 2024

غزل گائیکی کو بامِ عروج تک پہنچانے والی اقبال بانو کو دنیا سے رخصت ہوئے گیارہ برس بیت گئے

غزل گائیکی کو بامِ عروج تک پہنچانے والی اقبال بانو کو دنیا سے رخصت ہوئے گیارہ برس بیت گئے
April 21, 2020
 لاہور (92 نیوز) غزل گائیکی کو بامِ عروج تک پہنچانے والی شخصیات میں شامل اقبال بانو کو دنیا سے رخصت ہوئے گیارہ برس بیت گئے۔ انیس سو پینتیس میں دہلی میں پیدا ہونے والی اقبال بانو کے بارے میں کسی کو پتہ نہیں تھا کہ وہ کلاسیکل موسیقی اور غزل گائیکی میں اپنےعہد کا بڑا نام ہوں گی۔ اقبال بانو نے موسیقی دہلی کے استاد چاند خان سے سیکھی تھی۔ سترہ سال کی عمر میں پاکستان منتقل ہوئیں اور ریڈیو پاکستان میں گائیکی کا آغاز کیا۔ ضیا دور میں جب فیض احمد فیض کی شاعری پر خاموش پابندی تھی تو اقبال بانو نے ان کا کلام گایا جس سے ان کی ایسی پذیرائی ہوئی کہ تاریخ کاحصہ بن گئیں۔ کلاسیکی موسیقی کا بڑا نام استاد حامد علی خان بھی اقبال بانو کے فن کے قدردان ہیں۔ اقبال بانو کو انیس سو چوہتر میں پرائیڈ اف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ معروف گلوکارہ 21 اپریل 2009 کو جہاں فانی سے کوچ کر گئیں مگر کانوں میں رس گھولتی انکی آواز زندہ جاوید رہے گی۔