Thursday, April 25, 2024

غریبوں کے مکان گرے تو حکومت کا چلنا مشکل ہوجائے گا،فاروق ستار

غریبوں کے مکان گرے تو حکومت کا چلنا مشکل ہوجائے گا،فاروق ستار
December 24, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان چائنا کٹنگ متاثرین کی وکیل بن گئی ۔ فاروق ستار متاثرین کی داد رسی کیلئے سرجانی ٹاون پہنچے اور کہا کہ غریبوں کے مکان گرے تو حکومت کا چلنا مشکل ہوجائے گا۔
فاروق ستار نے کہا کہ چائنا کٹنگ کی آڑ میں لیز شدہ مکانات مسمار نہیں کرنے دیں گے ۔
میئر کراچی بھی ڈٹ گئے اور کہا کہ جنہوں نے غلط کام کیا سزا بھی انہیں ہی ملنی چاہیے ۔ جن لوگوں نے گھناؤنا کھیل کھیلا ان سب کو جانتے ہیں ۔ چائنا کٹنگ کرنے والے بیرون ملک مزے کررہے ہیں ۔ یہاں غریبوں کو پریشان کیا جارہا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کہتے ہیں سرجانی ٹاون کل بھی ہمارے ساتھ تھا اور آج بھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل احترام ہے ۔ غریبوں کے گھر گرے تو حکومت کا چلنا مشکل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہورہے ۔ سپریم کورٹ سے التجا کرتا ہوں کہ اس آپریشن کو روکا جائے ۔