Sunday, May 5, 2024

غریبوں کے جسم سے اور کتنا خون نکالو گے؟ آصف زرداری

غریبوں کے جسم سے اور کتنا خون نکالو گے؟ آصف زرداری
May 15, 2019
 کراچی (92 نیوز) شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے حکومتی  ٹیکس پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا غریبوں کے جسم اور کتنا خون نکالو گے؟ ۔ پہلے لوگوں کو امیر بنائیں پھر ان سے ٹیکس لیں۔ آصف زرداری نے عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے کا اشارہ دے دیا۔ کہتے ہیں حکومت کو خوف ہے  اس لئے اتنے زیادہ کیسز بنا رہی ہے ۔ اس سے قبل جعلی اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی 6  مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع  اور دو کیسز میں ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے لگتا ہے طلبیوں اور ضمانتوں کا سیلاب آرہا ہے۔ دوسری طرف پارک لین کیس میں بلاول بھٹو زرداری نے 17 مئی کو پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بلاول بھٹو نے نیب  کو   خط لکھ کر آگاہ کردیا ۔