Sunday, September 8, 2024

غریبوں کی دیکھ بھال وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے  : ماروی میمن

غریبوں کی دیکھ بھال وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے  : ماروی میمن
August 29, 2015
لاہور(92نیوز)وزیرمملکت اور بےنظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ غریبوں کی دیکھ بھال وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر مملکت نے ٹیوٹا کی پنجاب بھر میں نوجوانوں کو ہنرمند بناکر روزگار کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ہے وہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ ماروی میمن نے کہا کہ بی آئی ایس پی ضرورت مندوں کو ماہانہ ڈیڑھ ہزار روپے فراہم کرتی ہے بی آئی ایس پی پروگرام سے مستفید افراد ٹیوٹا کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف پروگرامز میں داخلہ لینے کیلئے کہا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ چاروں صوبوں کے ٹیوٹا کے ساتھ ملکر ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے کام کرینگے۔ ماروی میمن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ٹیکنیکل و ووکیشنل ٹریننگ کے فروغ سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے کیونکہ ہنرمند افراد کیلئے ملکی و بین الاقوامی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔