Sunday, May 19, 2024

غریب عوام کی جیب خالی ہے تو بجٹ جعلی ہے، شہبازشریف

غریب عوام کی جیب خالی ہے تو بجٹ جعلی ہے، شہبازشریف
June 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا، غریب عوام کی جیب خالی ہے تو بجٹ جعلی ہے۔

جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا، نئے بجٹ سے مزید بدحالی آئے گی، غریب کو ریلیف نہیں ملے گا تو اس بجٹ کو پاس نہیں ہونے دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ، مہنگائی سے ملک برباد ہوچکا، ٹیکسز کی بھرمار ہے، دو کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ، ہم بولتے ہیں تو نیب نیازی گٹھ جوڑ سے بند کردیا جاتا ہے، ہاتھ پھیلانے والا ڈکٹیشن لے سکتا ہے فیصلہ نہیں کرسکتا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، تین سالوں میں احتساب کے نام اپوزیشن سے انتقام لیا جارہا ہے، بھرتیوں کے بدلے تجوریاں بھری جارہی ہیں۔

تین روزہ ہنگامہ آرائی کے بعد آج قومی اسمبلی کا اجلاس پرامن انداز میں جاری ہے۔