Wednesday, May 8, 2024

غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی ، وزیر اعظم

غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی ، وزیر اعظم
February 10, 2020
اسلام آباد( 92 نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی پر قابو پانے سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت عوام الناس اور تنخواہ دار طبقے کو  مہنگائی سے ریلیف فراہم ‏کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ  ڈاکٹر ثانیہ نشتر، چئیرمین یوٹیلیٹی ‏اسٹورز ذوالفقار علی خان، وزارتِ خزانہ، صنعت و پیداوار اور سماجی تحفظ ڈویژن ‏کے وفاقی سیکرٹریز ، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں غریب اور تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے ‏ضروریہ سستے نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے  اقدامات  پر غور کیا گیا ،عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے فیصلوں کا اعلان کل کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح پاکستان کی عوام اور تنخواہ دار طبقہ ہے جس ‏کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر حد تک جائے گی،غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔