Friday, May 17, 2024

غریب افراد کے گھروں کی تعمیر کیلئے تعمیراتی شعبے کو 90 فیصد ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، وزیراعظم

غریب افراد کے گھروں کی تعمیر کیلئے تعمیراتی شعبے کو 90 فیصد ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، وزیراعظم
November 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے غریب افراد کے گھروں کی تعمیر کے لئے تعمیراتی شعبے کو 90 فیصد ٹیکس میں چھوٹ دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا دورہ کیا جہاں انھیں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  کم آمدن والوں  کی مدد پہلے کبھی کسی نے نہیں کی۔ ہم نے 2 سال لگائے اوربینکوں کو قرض دینے پر آمادہ کیا۔ متوسط اور غریب طبقہ  کے لوگ گھر بنا سکیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کم آمدنی والوں کی مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح  ہے۔ تعمیراتی شعبے کو 90 فیصد ٹیکس کی چھوٹ  دی ہے۔ فراش ٹاؤن میں 4 ہزار 400 اپار ٹمنٹس  تعمیر  ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ 400 اپارٹمنٹس کچی آبادی والوں کے لیے مختص  کیے گئے ہیں۔ ایک لاکھ گھر زیرتعمیر ہیں۔ کوشش ہے جتنا کرایہ ہو اتنی ہی قسط بنے۔