Friday, May 17, 2024

غربت کا خاتمہ کئے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں ، سی پیک سے خوشحالی آئے گی،ملیحہ لودھی

غربت کا خاتمہ کئے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں ، سی پیک سے خوشحالی آئے گی،ملیحہ لودھی
December 6, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ غربت کا خاتمہ کیے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، سی پیک سے خطے میں خوشحالی آئے گی ۔ اقوام متحدہ میں متوسط آمدنی والے ممالک کو درپیش چیلنجز پر مذاکرہ  میں اپنے خطاب میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیا کی 73 فیصد غریب آبادی متوسط آمدنی والے ترقی پذیر ممالک میں رہتی ہے، ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری سے عالمی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو گا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ  سی پیک ترقی پذیرممالک کے مابین شراکت داری کی روشن مثال ہے، سی پیک سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔