Wednesday, April 24, 2024

غربت میں جکڑے ملتان کے بوڑھے مصور نے اپنے فن کا سفر جاری رکھا ہوا ہے

غربت میں جکڑے ملتان کے بوڑھے مصور نے اپنے فن کا سفر جاری رکھا ہوا ہے
October 25, 2018
ملتان (92 نیوز) غربت میں جکڑے ملتان کے بوڑھے اور بیمار مصور نے نا مساعد حالات میں بھی اپنے فن کا سفر جاری رکھا ہوا ہے۔ سڑک کنارے بیٹھا اپنے فن کے ذریعے گھر میں ناچتی غربت کا مقابلہ کرتا ، اور سینے میں وطن عزیز کی بے تحاشہ محبت لئے کانپتے ہاتھوں سے مینار پاکستان کے خاکے میں رنگ بھرتا ملتان کا 55 سالہ مصور محمد عثمان ہے۔ 55 سالہ مصور محمد عثمان رزقِ حلال کی جستجو اور اپنے آنگن میں رقص کرتی مفلسی کے خاتمے کے لئے کئی سالوں سے فن مصوری سے وابستہ ہے۔ اس فنکار کے ہاتھ سے بنے شاہکار اس کی بے پناہ مہارت کا پتہ دیتے ہیں۔ رعشہ کی بیماری میں مبتلا یہ فنکار جب کوئی فن پارہ بنانے لگتا ہے تو محلّے کے بچوں کا مجمع سا لگ جاتا ہے جو ان کے خوب صورت شاہکار دیکھ کر خوب محظوظ ہوتے ہیں۔ فن مصوری میں اپنی مثال آپ اس پینٹر کو خطاطی میں بھی کمال ملکہ حاصل ہے۔