Thursday, April 25, 2024

غربت، 2 بچوں کی معذوری اور بیوہ بیٹی کی ذمہ داری نے راولپنڈی کے رکشہ ڈرائیور کو پریشان

غربت، 2 بچوں کی معذوری اور بیوہ بیٹی کی ذمہ داری نے راولپنڈی کے رکشہ ڈرائیور کو پریشان
May 3, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) غربت، 2 بچوں کی معذوری اور بیوہ بیٹی کی ذمہ داری نے راولپنڈی کے رکشہ ڈرائیور کو پریشان کردیا۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالاخان میں 3 کمروں کا یہ گھر65 سالہ رکشہ ڈرائیورمحمد نوازکا ہے، جس کے 3 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں۔ بدقسمتی دیکھیے ایک بیٹا اور ایک بیٹی پولیو کا شکار ہے۔ ایک بیٹی جوانی میں بیوہ ہوگئی۔ نازک کندھوں پرخاندان کی کفالت کا بوجھ۔، پریشانیاں اس بوڑھے باپ کے چہرے پربکھری پڑی ہیں لیکن حوصلہ نہیں ٹوٹا۔ حکومت کا امدادی پیکیج اس گھرکی دہلیز سے کوسوں دور ہے۔ نواز کی اہلیہ شکوہ کناں ہے تو بیوہ بیٹی اپنے دکھوں اورتنگ دستی سے غمگین ہے۔ کہیں سے کوئی امید کی کرن ان چھوٹے چھوٹے کمروں میں پھوٹ پڑے۔ یہاں کے مکین بس اسی امید کے سہارے زندگی گزار رہے ہیں۔