Wednesday, May 8, 2024

غذائی قلت کا شکار تین مزید پھول مرجھاگئے

غذائی قلت کا شکار تین مزید پھول مرجھاگئے
May 6, 2016
ننگرپارکر(92نیوز)صحرائے تھر میں آج بھی غذائی قلت کے باعث مزید تین پھول مرجھاگئے۔رواں سال میں جاں بحق بچوں کی تعداد دو سو اکاون تک جا پہنچی۔ تفصیلات کےمطابق صحرائے تھر میں  عرصے سے جاری غذائی قلت کا معاملہ حکومت سندھ تا حال حل نہ کرسکی ہے۔آج بھی مٹھی اور ننگرپارکر میں غذائی قلت کی وجہ سے مزید تین ننھے بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔تھر میں غذائی قلت کے باعث رواں سال کے دوران جاں بحق بچوں کی تعداد دو سو اکاون تک جا پہنچی ہے۔حکومت سندھ نے تھری لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کے بڑے دعوے کیے تھے تاہم تھر میں اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ہے۔