Thursday, April 25, 2024

غداری کے مقدمات اور الزامات لگا کر انکا دفاع کیا جارہا ہے ، مریم اورنگزیب

غداری کے مقدمات اور الزامات لگا کر انکا دفاع کیا جارہا ہے ، مریم اورنگزیب
October 6, 2020
اسلام اباد (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ غداری کے مقدمات اور الزامات لگا کر انکا دفاع کیا جارہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے میڈیا گفتگو میں کہا کرائے کے ترجمانوں میں جھوٹ کا مقابلہ جاری ہے۔ حکومتی ترجمان اپنی عزتیں بچا رہے ہیں ۔ چار پانچ دن سے غداری کا راگ الاپا جا رہا ہے ۔ صبح شام غداری کے پرچے پر بات کی جا رہی ہے ۔ کل جو پرچہ درج کیا گیا اس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کا نام ہے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر پر پرچے سے بھارت خوش ہو رہا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عوام کو اپوزیشن حقائق سے آگاہ رکھے گی۔ بدر بشیر نامی شخص کی درخواست پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے کو کہا گیا شریف خاندان پر کیس کرو۔ بشیر میمن نے جواب دیا اس قسم کا کوئی کیس نہیں بنتا۔ بشیر میمن کے انکار کے بعد نیب نیازی گٹھ جوڑ سامنے آیا۔