Friday, April 26, 2024

غداری کیس  : ایف آئی اے نے سابق صدر پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کر لیا

غداری کیس  : ایف آئی اے نے سابق صدر پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کر لیا
December 22, 2015
کراچی(92نیوز)سنگین غداری کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے  کی خصوصی ٹیم نے سابق صدر مشرف کا بیان ریکارڈ کرلیا سابق صدر سے ملک میں ایمر جنسی کے نفاذ سے متعلق سوال سمیت دیگر اہم سوالات کیے گئے۔ تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا کیس ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم پہنچی اسلام آباد سے کراچی  اور غداری کیس میں  ریکارڈ کیا سابق صدر پرویز مشرف کا بیان۔ سابق صدر کی رہائشگاہ پر سخت سیکیورٹی کی بناء پر ایف آئی اے کی ٹیم کی آمد کو رکھا گیا تھا  خفیہ  ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم ایک گھنٹے تک سابق صدر  کے ساتھ رہی۔ اس  دوران پوچھے گئے مختلف سوالات ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجد ضیا کی سربراہی میں آنے والی ٹیم اپنے ہمراہ  ایک سوالنامہ بھی لائی تھی۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے جب ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی وجہ  معلوم کی گئی تو  جواب دیا کہ وہ پہلے اس حوالے سے جواب دے چکے ہیں  ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے سابق صدر کا بیان ریکارڈ کا حصہ بنایا اور واپسی کی راہ لی ۔