Thursday, April 25, 2024

غداری کا مقدمہ‘ گرفتار متحدہ کارکنوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

غداری کا مقدمہ‘ گرفتار متحدہ کارکنوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے
August 25, 2016
کراچی (92نیوز) ملک سے بغاوت اور غداری کے مقدمے میں گرفتار ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید جمیل سمیت دیگر ملزموں نے پیشی کے بعد عدالت سے باہر آتے ہی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا۔ ملزم پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق کنور نوید جمیل‘ قمر منصور‘ شاہد پاشا سمیت دیگر کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کی سماعت ہوئی مگر جب وہ عدالت میں پیش ہوئے تو اپنے قائد سے بغاوت کرتے ہوئے نعرے لگانے لگے پاکستان زندہ باد‘ پاک فوج زندہ باد‘ ڈی جی رینجرز زندہ باد۔ کنور نوید اور شاہد پاشا اور قمر منصور کے چہرے چھپا کر اور ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا۔ بعد میں ان کے چہروں سے کپڑے ہٹا دیے گئے۔ صحافیوں نے سوال کیا کہ ایم کیوایم قائد نے پاکستان کے خلاف بات کی آپ کس کا ساتھ دیں گے۔ کنور نوید بولے ہم جیل میں ہیں ہمیں نہیں پتا قائد نے کیا کہا۔ قمر منصور نے تو نوکمنٹس کی رٹ لگارکھی تھی۔