Tuesday, April 23, 2024

غداری کا بیانیہ ملک و جمہوریت کے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں، مریم اورنگزیب

غداری کا بیانیہ ملک و جمہوریت کے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں، مریم اورنگزیب
October 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ غداری کا بیانیہ ملک اور جمہوریت کے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں، ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، وفاقی ادارہ شماریات نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کی حکومتی ترجمانوں اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی کو غداری کا سرٹیفکیٹ نہیں دینا جھوٹا مصنوعی کرپشن کا بیانیہ بنایا گیا، حکومت کی کارکردگی صفر ہوگئی، چوری، نا اہلی، نالائقی اور ناکامی عیاں ہوگئی ہے۔ لیگی رہنماء نے وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ پر حکومت پر تنقید کے نشتر چلا دئیے کہا کہ پاکستان کی عوام آرٹی ایس بیٹھنے کی وجہ سے آج سب برداشت کرنے پر مجبور ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء میں بیس سے سوفیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔ مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی مکمل ہوچکی ہے، ضلعی سطح پر کچھ شہروں میں تنظیم سازی رہ گئی وہ بھی جلد مکمل ہوجائے گی۔ ن لیگ پی ڈی ایم میں متحرک کردار ادا کرے گی۔