Friday, April 19, 2024

غازیوں اور ان سے جڑے تمام رشتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

غازیوں اور ان سے جڑے تمام رشتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
August 27, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) یوم دفاع و شہداء پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا، شہدا، غازیوں اور ان سے جڑے تمام رشتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدائے پاکستان، ہمارا فخر ہیں۔

آئی ایس پی آر نے "وطن کی مٹی گواہ رہنا" کے موضوع سے بنائی دستاویزی فلم جاری کر دی، مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم کا مرکزی خیال شہداء کے لخت جگر کا یوم پدر ہے۔