Thursday, April 25, 2024

غازی عبد الرشید قتل کیس ، پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

غازی عبد الرشید قتل کیس ، پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری
June 19, 2015
اسلام آباد(92نیوز)غازی عبد الرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔ عدالت نے پرویز مشرف کو  چوبیس جولائی کو دوبارہ گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق غازی عبد الرشید قتل کیس میں سابق صدر کی استشنیٰ  کی درخواست مسترد  کر تے ہوئے عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیےہیں ۔ چوبیس جولائی کو  پیش نہ ہونے کی صورت میں ضامنوں کے خلاف کارروائی ہوگی اس سے قبل سابق صدر کے دو اپریل کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔