Friday, March 29, 2024

غازی عبد الرشید قتل کیس ،مشرف نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی

غازی عبد الرشید قتل کیس ،مشرف نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی
April 27, 2015
اسلاآباد(ویب ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے غازی رشید قتل کیس میں حاضری سےمستقل استثنی کی درخواست دائرکردی، مدعی کے وکیل نےمخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مشرف ٹی وی پروگرام کرسکتےہیں توعدالت کیوں نہیں آسکتے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج واجد علی خان نے سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف غازی عبدالررشید قتل کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل ملک طاہرنے اپنے موکل کی حاضری سےمستقل استثنی کی درخواست دائرکردی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کےمطابق پرویزمشرف سفرنہیں کرسکتے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پرویز مشرف کو عدالت میں حاضری سےمستقل استثنی دیا جائے۔ مدعی کےوکیل طارق اسد نے پرویزمشرف کی حاضری سے مستقل اسثنی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مشرف ٹی وی پروگرام کرسکتےہیں توعدالت کیوں نہیں آسکتے استثنیٰ کی درخواست منظورکی گئی تومیڈیکل بورڈکوعدالت میں بلایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر اپنی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کا یکم مئی کوکنونشن کاانعقادکرنےجارہے ہیں، ایک بیمارشخص کیسے کنونشن سے خطاب کرسکتاہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو پرویز مشرف کے استثنی پر دلائل کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پانچ مئی تک ملتوی کر دی۔