Friday, April 26, 2024

غازی رشید قتل کیس میں پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی حکم نامہ جاری

غازی رشید قتل کیس میں پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی حکم نامہ جاری
March 13, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے غازی رشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرکے اس کے وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویزمشرف کی جانب سے 4 متفرق درخواستیں خارج کردیں۔ باربارعدالت طلبی پرغیرحاضری کےباعث پرویزمشرف کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے۔ عدالت نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ  پرویزمشرف وارنٹ گرفتاری کی تعمیل میں 1 لاکھ روپےکےضمانتی مچلکےجمع کرائیں۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ ملزم کی حاضری یقینی بنانے کےلیے ضمانتی یقین دھانی کرائیں۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ اگر ملزم پرویزمشرف مقررہ تاریخ پرپیش نہ ہوئےتوضمانت منسوخ ہوجائےگی اور زرضمانت بھی ضبط کرلیے جائیں گے۔