Monday, May 13, 2024

غازی آباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا، ترجمان طالبان ذبیح اللہ

غازی آباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا، ترجمان طالبان ذبیح اللہ
July 24, 2021

کابل (92 نیوز) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری، ترجمان طالبان ذبیح اللہ کا کہنا ہے کہ غازی آباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا ہے۔ امریکی صدر نے افغان مہاجرین کیلئے 10 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دیدی ہے۔

افغان صورتحال ہر بدلتے دن کے ساتھ مزید پیچیدہ ہوتی جارہی ہے۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق غازی آباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار میں افغان آرمی نے امریکی تعاون سے بمباری کی جس سے متعدد بچے جاں بحق ہوئے۔

امریکی صدر کی افغان مہاجرین کیلئے 10 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری

امریکی صدر جوبائیڈن نے افغان مہاجرین کیلئے 10 کروڑ ڈالرامداد کی منظوری دیدی، ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق مہاجرین کے مسئلے کے حل کیلئے ایمرجنسی فنڈز منظورکئے گئے۔ یہ فنڈز افغان مہاجرین کے خصوصی ویزا اپلیکیشن پر بھی خرچ کئے جائیں گے۔

امریکی حکام کے مطابق افغان مترجمین اور ان کے اہلخانہ سمیت ہزاروں افراد کو نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، اس وقت 18000 درخواستوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

افغان مہاجرین ایران کے راستے ترکی پہنچ گئے

ادھرافغانستان میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر افغان مہاجرین ایران کے راستے ترکی پہنچ گئے، ترک وزارت داخلہ کے مطابق دو ہفتوں میں 1600مہاجرین ترکی پہنچے ہیں۔

کینیڈا کا افغان شہریوں کے لئے امیگریشن پروگرام کا اعلان

دوسری جانب کینیڈا نے افغان شہریوں کے لئے امیگریشن پروگرام کا اعلان کردیا، کینیڈین امیگریشن وزیر کا کہنا ہے کہ، کینیڈین فوجیوں کی مدد کرنے والے افغان شہریوں کی زندگی خطرے میں ہے۔